میرے سوا کوئی چوائس نہیں، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (آج تک ) میرے سوا کوئی چوائس نہیں، وزیراعظم 

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انہیں ناکام کرنے کی سازش ہورہی ہے، مگر کچھ نہیں ہوگا،

ان کی حکومت کے سوا کوئی چوائس نہیں ہےاور حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

حکومتی اور اتحادی ارکان اسمبلی کے عشائیے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گھبرائیں نہیں، وہ کہیں نہیں جا رہے، جو بہتری کرنی ہے

اسی حکومت نے کرنی ہے، آسانی سے پانچ سال پورے کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر چینی مافیا کے خلاف ایکشن نہ لیتا تو میرے خلاف محاذ نہ بنتا، ایک دن

بھی نہیں سوچا کہ میں ناکام ہوں گا۔وزیراعظم عمران خان نے عشائیے کے شرکاء کو تلقین کی

کہ بار بار آنے جانے کی خبروں سے عوام کے اعتماد پر برا اثر پڑتا ہے، اس کو روکنا ہوگا

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close