بزدار حکومت حصول تعلیم کے مواقع فراہم کر رہی ہے فروس عاشق اعوان

اسلام آباد (آج تک ) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک ٹویٹ میں  کہا کہ وزیرا عظم عمران خان آج مری میں کوہسار یونیوسٹی کا افتتاح کریں گے ، کوہسار یونیورسٹی میں ہوٹل منیجمنٹ ٹورازم سمیت سائنس و آرٹس کے مضامین پڑھائے جائیں گے ،ٖفردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بزدار حکومت نوجوانوں  کو اعلی تعلیم کے حصول کے لیے پنجاب کے مختلف اضلاع میں یونیورسٹیز بنا کر مواقع فراہم کر رہی ہے ،پنجاب کے مختلف اضلاع میں یونیورسٹیز کی تعمیر پر کام جاری ہے یونیورسٹی آف اپلائیڈ سائنسز سیالکوٹ، یونیورسٹی آف چکوال، یونیورسٹی آف حافظ آباد، یونیورسٹی آف میانوالی، راولپنڈی وومن یونیورسٹی پر کام جاری ہے، بابا گورو نانک یونیورسٹی ننکانہ صاحب، تھل یونیورسٹی بھکر، یونیورسٹی آف لیہ، یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ لاہور، رسول یونیورسٹی منڈی بہاؤالدین پر بھی کام جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں