کورونا وائرس سے پاکستان میں 406 اموات، 17 ہزار 611 افراد متاثر

اسلام آباد(آج تک) پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 406 ہو گئی،

جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 17 ہزار 611 تک پہنچ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ  تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 882 کیسز اور 23 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے اب تک سب سے زیادہ 6 ہزار 340 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ 6 ہزار 675،

خیبرپختونخوا 2,799، بلوچستان 1,049، اسلام آباد 343، آزاد کشمیر 66 اورگلگت بلتستان میں 339 افراد

میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 4 ہزار 351 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سےسب سے زیادہ 161 اموات ہوئی ہیں۔

سندھ میں 118، پنجاب میں 106، بلوچستان 16، اسلام آباد 04 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک بھر میں 7 ہزار 971  ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کُل 1 لاکھ 82 ہزار 131 ٹیسٹ لیےجا چکے ہیں۔ملک بھر میں جاری جزوی لاک ڈاون میں نرمی کردی گئی ہے اور برآمدی صنعت کو مکمل کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم کرنے کیلئے عوام اجتماعات پر پابندی لگائی گئی ہے۔حکومت کی جانب سے مساجد میں زیادہ سے زیادہ پانچ افراد کو نماز پڑھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ٹیگز

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close