حج کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 936 افراد گرفتار

ریاض (آج تک) حج کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 936 افراد گرفتار۔

سعودی حکام نے حج کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلا اجازت مقدس مقامات میں داخل ہونے کی کوشش میں 936 افراد کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سیکیورٹی حکام نے ان تمام افراد کے خلاف فوری ایکشن لیا ہے جبکہ ان افراد پر جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔

وازارت داخلہ کی جانب سے گزشتہ ماہ سے لوگوں کو خبردار کیا جا رہا تھا کہ پرمٹ کے بغیر مشاعر مقدسہ جانے پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا، جبکہ دوبارہ خلاف ورزی کرنے والے پر جرمانہ ڈبل ہوگا۔

حج مقامات میں داخلے پر پابندی کا نفاذ گزشہ ماہ ذوالقعدہ کی 28 تاریخ سے کیا گیا تھا جو 12 ذوالحج تک جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے جون میں کورونا وائرس کی وبا ء کے پیش نظر محدود پیمانے پر حج کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اس مرتبہ صرف 10 ہزار عزام کرام حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کر رہے ہیں جن کا انتخاب خودکار طریقے سے کیا گیا ہے۔

ان میں سعودی عرب میں مقیم غیرملکی تارکینِ وطن کی تعداد 70 فیصد ہے اور 30 فیصد سعودی شہری ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close