5 اگست ہڑتال کا اعلان، کشمیر پر قابض بھارتی حکومت نے کرفیو لگا دیا

سری نگر (آج تک) 5 اگست ہڑتال کا اعلان، کشمیر پر قابض بھارتی حکومت نے کرفیو لگا دیا۔

کشمیر پر قابض بھارتی حکومت نے دو دن کے لیے سری نگر میں مکمل کرفیو لگا دیا۔

کشمیر میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کو کشمیر میں 5 اگست کے غیر آئینی اقدام کا سال پورا ہونے پر احتجاج کا خوف ستانے لگا جب کہ کشمیر پر قابض بھارتی حکومت نے 4 اور 5 اگست کو دو دن کے لیے سری نگر میں مکمل کرفیو لگا دیا۔

سری نگر انتظامیہ نے جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کا ایک سال مکمل ہونے پر احتجاج اور تشدد کے خدشہ کا اظہار کرتے ہوئے 4 اور 5 اگست کے لئے کرفیو کا اعلان کیا۔ سری نگر میں کرفیو کے احکامات دفعہ 144 کے اختیارات کے تحت جاری کیے گئے جس میں عوامی تحاریک پر مکمل پابندی ہوگی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close