رحیم یا رخان میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کی دھکمیاں

رحیم یارخان(آج تک )پسند کی شادی کرنے پر بھائی اور رشتہ دار جان کے دشمن بن گئے‘قتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں اورمیرے خاوند کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرانے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں‘

مجھے کسی نے اغواء نہ کیا ہے اور نہ ہی میرے ساتھ زبردستی کی گئی ہے بلکہ میں نے اپنی رضا مندی سے محمد مزمل کیساتھ نکاح و شادی کر لی ہے

 مظفرگڑھ کے علاقہ تھانہ حدود شاہ جمال کی رہائشی پسند کی شادی کرنے والی سائرہ نے اپنے خاوندمحمدمزمل کے ہمراہ گڈو میں اخبا رنویسوں سے گفتگو کرتے ہوے کیا۔

انھوں نے بتایاکہ ہم نے اپنی آزاد مرضی سے سیشن کورٹ کندھ کوٹ میں شادی ونکاح کر لیا ہے۔ سائرہ نے مزید بتایا کہ میرے والد لیاقت علی میرے کزن مظہر حسین،بھائی دلاور اور چاچو شوکت منصور سے ہمیں جان کا خطرہ ہے،

مجھے کسی نے اغواء نہ کیا ہے اور نہ ہی میں اپنے والدین کے گھر سے کوئی سامان لے کر آئی ہوں، اب میرے والد میرے بھائی جان کے دشمن بن گئے ہیں جو آئے روز ہمیں قتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں انھوں نے پولیس کے اعلی حکام سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

پسند کی شادی #
ٹیگز

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close