بلوچستان میں آواران کے قریب سکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا
بلوچستان میں آواران کے قریب سکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، بھاگتے دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں فوجی افسر شہید ،سپاہی زخمی
راولپنڈی(آج تک)بلوچستان میں آواران کے قریب سکیو رٹی فورسز کی چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا تاہم بھاگتے ہوئے دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں فوجی افسر شہید جبکہ سپاہی زخمی ہو گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ، آئی ایس پی آر کے مطابق 21/22 اپریل کی رات، دہشت گردوں نے بلوچستان میں آواران کے قریب علاقہ کاہان میں سیکورٹی فورسز کی ایک چوکی پر حملہ کیا۔
فورسز نے حملے کو کامیابی سے پسپا کرنے کے بعد فرار ہونے والے دہشت گردوں کا قریبی پہاڑوں میں تعاقب کیا۔
Army officer martyred in gunfight with terrorists in Balochistan’s Awaran: ISPR https://t.co/eN9kRh4fw0
— Dawn.com (@dawn_com) April 22, 2022
فرار ہونے والے دہشت گردوں کو روکنے کے لیے قائم کردہ بلاکنگ پوزیشنوں میں سے ایک پر دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
جھڑپ کے دوران وطن کے ایک بہادر سپوت میجر شاہد بشیر نے شہادت جام شہادت نوش کیا اور دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچاتے ہوئے ایک سپاہی زخمی ہو گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاڑ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقے آواران کے قریب کاہان میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔
انہوں نے شہادت کو گلے لگانے والے سرزمین کے بہادر سپوت میجر شاہد بشیر کے بلندی درجات کے لئے دعا کی اور مادر وطن کے دفاع کے دوران زخمی ہونے والے سپاہی کی جلد اور مکمل صحت یابی کی دعا کی۔
په شمالي وزیرستان کې امن و امان زمونږ د ملی پوڅ او د قبائلو د مثالي قربانیو اور شھادتونو ثمر دی. د دھشګردی پر ضد جگړه کې د پاکستان په پرتله بل هېڅ هېواد نہ دی رسیدلی. موږ خپلو عسکرو او هیوادوالو ته د دوی جرأت پہ اړہ سلام پیش کوو! https://t.co/Z3kaITHgl0
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 21, 2022
وزیراعظم نے بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاڑ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے سیکیورٹی فورسز کے عزم کو سراہا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے آواران کے علاقے کاہان میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی مزمت کرتے ہوئے دہشت گردوں سے مقابلے میں میجر شاہد بشیر کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے
وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ شہید میجر نے بہادری سے دہشت گردو ں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہید میجر کی کمانڈ میں سیکیورٹی اہلکاروں نے ملک دشمن عناصر کو بھاری نقصان پہنچا کر بھاگنے پر مجبور کیا
ہمیں اپنے شہدا اور فورسز پر فخر ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے غیور اور محب وطن عوام کے ساتھ ملکر صوبے میں امن و استحکام یقینی بنا رہی ہیں
وزیراعلیٰ نے شہید میجر شاہد بشیر کے خاندان سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے وزیراعلیٰ نے واقعہ کے زخمی اہلکار کی جلد صحتیابی کی دعابھی کی ہے۔
ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ کی رخشاں ڈویڑن میں فورسز پر فائرنگ کے نتیجے میں مجیر بشیر کی شہادت پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا
فرح عظیم شاہ نے وطن عزیز کی خاطر جان قربان کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
دہشت گردوں کے مقاصد کو ناکام بنایا جائے گا کہ پاک فوج بیرونی عناصر کے اسپانسر شدھ دہشتگردوں کے ایسے بزدلانہ حملوں کو شکست دینے کے لئے پرعزم ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ دہشتگردوں کو ملک میں مشکلات کے بعد حاصل ہونے والے امن کو کسی بھی صورت سبوتاڑ کرنے نہیں دیا جائیگا
ترجمان حکومت بلوچستان نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔۔
پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے آواران کے علاقے کاہان میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے
انہوں نے دہشتگردی کے واقعے میں میجر شاہد بشیر کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا اپنے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ میجر شاہد بشیر نے جرآت سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
ہمیں صوبے میں امن کے قیام میں جام شہادت نوش کرنے والے بہادر بیٹوں پر فخر ہے
انہوں نے شہید میجر شاہد بشیر کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت اوراللہ پاک شہید کے درجات بلند اور لواحقین کے لیے صبر جمیل اور زخمی اہلکار کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی
سینئر صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ نے بلوچستان کے علاقے کاہان میں سیکورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیر منصوبہ بندی نے جام شہادت نوش کرنے والے میجرشاہد بشیر کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری فورسز نے ہمیشہ دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو بہادری سے ناکام بنانے والی فورسز قوم کے ہیرو ہیں اور ہمارے شہداء نے وطن عزیز کے امن کے لئے اپنا آج قربان کیا۔
مٹھی بھر دہشت گرد قوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔قوم دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لئے یکجان ہے۔
وزیر منصوبہ بندی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی ہے۔