چین کے ہاتھوں پٹائی، یشونت سنہا کا مودی سرکار پر طنز

نئی دہلی (آج تک) چین کے ہاتھوں پٹائی، یشونت سنہا کا مودی سرکار پر طنز

سابق بھارتی وزیر اور بی جے پی کے سابق رہنما یشونت سنہا نے

چین کیخلاف بھارتی فوج کی ناکامی پر مودی سرکار پر طنز کے تیر

چلا دیے ہیں۔ یشونت سنہا نے طنزیہ ٹوئٹ میں مودی سرکار کو

مشورہ دیا کہ کیوں نہ تبت میں چینی فوجیوں پر ایک

سرجیکل اسٹرائیک کر دی جائے؟ کیونکہ بھارت کو چین سے بھی

20 جوانوں اور کمانڈنگ آفیسر کی ہلاکت کا انتقام لینا چاہیے۔ انہوں

نے یہ بھی کہا کہ آخر کار ’گھر میں گھس کر ماریں گے‘ بھارت کا ہی

نعرہ ہے۔ بی جے پی کے سابق رہنما نے مودی سرکار سے سوال کیا

کہ کیا بھارت کی نام نہاد بہادری صرف پاکستان کے لیے ہے؟۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ چینی فوجیوں کے

ساتھ تازہ جھڑپ میں ان کے 20 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close