ارب پتی دھونی جھار کنڈ ایسوسی ایشن کے 1800 روپے کے مقروض نکلے

نئی دہلی (آج تک) ارب پتی دھونی جھار کنڈ ایسوسی ایشن کے 1800 روپے کے مقروض نکلے۔

سابق بھارتی کپتان اور ارب پتی کرکٹر مہندرا سنگھ دھونی اپنی جھارکنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے 1800 روپے کے مقروض نکلے۔

مہندرا سنگھ دھونی اپنی جھارکنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے 1800 روپے کے مقروض نکلے، یہ بات منظر عام پر آنے سے تنازع بھی کھڑا ہوگیا۔

ایسوسی ایشن کی جانب سے ظاہر کیے گئے اکاؤنٹس میں مہندرا سنگھ دھونی پر 1800 روپے واجب الادا بتائے گئے، جس پر کرکٹر کے پرستاروں نے ڈرافٹ بنوایا اور جب وہ اسے ایسوسی ایشن میں جمع کرانے گئے تو اسے قبول نہیں کیا گیا، مگر ساتھ میں یہ بھی واضح نہیں کیا گیا کہ دھونی نے یہ رقم ادا کر دی ہے یا نہیں، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی تبصرے کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close