وزیر اعلیٰ، آئی جی پنجاب ملاقات، امن و امان بہتر بنانے کی ہدایات

لاہور (آج تک) وزیر اعلیٰ، آئی جی پنجاب ملاقات، امن و امان بہتر بنانے کی ہدایات۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نئے آئی جی پولیس انعام غنی کی ملاقات ہوئی جس میں انہیں صوبے میں امن و امان مزید بہتر بنانے کے حوالے سے ہدایات دی گئیں۔

عثمان بزدار نے ملاقات میں امید ظاہر کی کہ انعام غنی نئے پاکستان میں نئی پولیس کو پروان چڑھائیں گے، جبکہ انعام غنی نے یقین دلایا کہ ہر کام میرٹ اور انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے نئے انسپکٹر جنرل پولیس انعام غنی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ عوام کو پولیس سے بہت توقعات ہیں، پولیس کو مکمل طور پر غیر جانبدار بنانا ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے، کوئی دباؤ قبول نہ کیا جائے، میرٹ اور قانون کی بالادستی یقینی بنائی جائے اورغلط کام کیلئے کسی کا دباؤ خاطر میں نہ لایا جائے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ تھانوں میں عام آدمی کی داد رسی کیلئے پولیس کو فعال انداز میں کام کرنا ہوگا، نئے آئی جی پولیس انعام غنی نے یقین دلایا کہ وہ پولیس کے نظام میں بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close