سیالکوٹ میں 32 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

سیالکوٹ(آج تک ) سیالکوٹ کے 32 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 22 افراد بیرون ملک سے آئے ہیں کورونا وائرس کے 4 مریضوں کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے سیالکوٹ کے ڈسٹرکٹ جیل کے تین قیدیوں میں بھی کورونا وائرس کا رزلٹ مثبت آیا ہے تین افراد کو مقامی سطح پر کورونا وائرس کی منتقلی ہوئی اور ان افراد کے ساتھ رابطہ میں رہنے والے افرداد کو بھی قرنطینہ سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے  سیالکوٹ میں کورونا وائرس کی مجموعی تعداد 32 ہو گئی ہے جس کی تصدیق ضلعی انتطامیہ نے کر دی ہے ان میں سے 8 خواتین بھی کورونا وائرس کے مریض ہیں ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع میں اب تک 208 افراد میں کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے

ادھر گوجرانوالہ میں ایران سے آئے 121 زئرین  کو قرنطینہ میں منتقل کر دیا گیا ہے اور یہ افراد 14 دن قرنطینہ میں رہیں گے ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں گذشتہ دنوں میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے کو ملا ہے اور کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اس  وائرس کا شکار صرف عام شہری ہی نہیں بلکہ کورونا وائرس کا علاج کرنے والے ڈاکٹر بھی اس وائرس کا شکار ہو رہے ہیں ڈیرہ غازی خان میں نو ڈاکٹر اور 5 پیرامیڈیکل اسٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہے رحیم یار خان میں مزید 15 مشتبہ افراد کو قرنطینہ منتقل کیا گیا ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ وہ افراد ہیں جو بیرون ملک سے آئے ہیں اور ان میں سے 4 مقامی افراد جو ان افراد کے ساتھ رابطہ میں تھے ان کو بھی قرنطینہ متقل کر دیا گیا اس سے قبل رحیم یار خان میں 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے اور ایک مریض جابحق بھی ہو چکا ہے 

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close