کورونا : حضرت بابا فریدؒ کے عرس میں عوام کی شرکت پر پابندی

لاہور (آج تک) کورونا : حضرت بابا فریدؒ کے عرس میں عوام کی شرکت پر پابندی۔

پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے سبب عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر ؒ کا سالانہ عرس رواں برس منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبائی کابینہ کی سب کمیٹی برائے لا اینڈ آرڈر کی منظوری کے بعد باضابطہ طور پر احکامات جاری کر دئیے جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق کوویڈ 19 کے پھیلاﺅ کے خدشات اور امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سالانہ عرس منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گدی نشین اور ان کے اہل خانہ سالانہ عرس کے حوالے سے چند افراد کی شرکت کے ساتھ روایتی رسومات ادا کرسکیں گے جب کہ عوام الناس کو رسومات کی ادائیگی کے دوران شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے محکمہ اوقاف، آئی جی پنجاب پولیس، ڈویژنل کمشنر ساہیوال، آر پی او ساہیوال، ڈپٹی کمشنر پاکپتن، ڈی پی او پاکپتن اور دیگر کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close