سعودی حکام : کورونا وائرس سے 24 شعبوں کے ملازمین متاثر ہوں گے

ریاض (آج تک) سعودی حکام : کورونا وائرس سے 24 شعبوں کے ملازمین متاثر ہوں گے

کنگ عبداللہ ریسرچ اینڈ سٹڈیز سینٹر (کاپسارک) نے سعودی لیبر مارکیٹ پر کورونا وائرس کے

اثرات پر مشتمل جاری رپورٹ میں بتایا ہے کہ اس سے 24 شعبوں کے ملازمین متاثر ہوں گے۔

سعودی حکام کے مطابق کنگ عبداللہ سینٹر نے رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ ملک بھرکے 24

شعبوں میں 39 فیصد سعودی شہری اپنی ملازمتوں سے محروم ہوسکتے ہیں جبکہ مذکورہ

شعبوں میں متاثر غیر ملکیوں کی تعداد 93 فیصد تک پہنچ جائے گی۔ 90 لاکھ سے زیادہ غیر

ملکی 24 شعبوں میں کام کررہے ہیں جبکہ سعودی ملازمین کی تعداد دس لاکھ سے کچھ

زیادہ ہے۔ کنگ عبداللہ پٹرولیم ریسرچ اینڈ سٹڈیز سینٹر نے ’حالات کا منظر نامہ ‘ کے عنوان

سے اپنی رپورٹ میں توجہ دلائی ہے کہ صنعت، تھوک، ریٹیل،ٹرانسپورٹ، تعمیرات، ہوٹلنگ،

تفریحات اور فنون لطیفہ کے شعبوں میں بے روزگاری کا اثر سب سے زیادہ پڑے گا۔سینٹر کا

کہنا ہے کہ ہسپتالوں، ہیلتھ سینٹرز،فارمیسیوں اور صحت سے تعلق رکھنے والے تمام اداروں

میں بے روزگاری کے خطرات سب سے کم ہیں۔

ٹیگز

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close