بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ واپس لیا جائے، امتیاز شیخ

کراچی (آج تک) بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ واپس لیا جائے، امتیاز شیخ۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے، وزیر اعظم بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ فوری واپس لیں، کراچی کے عوام کے ساتھ وفاق کی ہمدردی صرف اعلانات تک محدود ہے۔

کراچی کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بارش کی تباہ کاریوں کے بعد عوام وفاقی حکومت کی جانب سے امداد کے منتظر تھے۔ وفاقی حکومت نے امداد تو کجا عوام کو مزید مشکل میں مبتلا کر دیا ہے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے گزشتہ دو سال میں کراچی کی عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا۔

 انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرے۔ بجلی کے نرخوں میں اضافے سے کھانے پینے کی اشیاء بھی مہنگی ہوں گی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close