ڈپٹی کمشنر بہاول پور کی ایئر پورٹ کے قریب پارک بنانے کی ہدایت

بہاول پور (آج تک) ڈپٹی کمشنر بہاول پور کی ایئر پورٹ کے قریب پارک بنانے کی ہدایت۔

ڈپٹی کمشنر بہاول پور مظفر خاں سیال نے کہا ہے کہ بہاول پور کو خوبصورت اور سرسبز وشاداب بنانے کے لئے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے افسران و سٹاف بھرپور انداز میں کام کریں تاکہ لوگوں کو شاندار تفریح کے مواقع میسر آئیں۔

ڈپٹی کمشنر بہاول پور نے بہاول پور ایئر پورٹ کے قریب پارک کے قیام کے حوالہ سے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس علاقہ میں خوبصورت طرز کا پارک بنایا جائے اور زیادہ سے زیادہ سدا بہار اور پھولدار پودے لگائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پارک میں گارڈن فیچر لگائے جائیں اور لائٹنگ کا بہتر انتظام کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پارک کے قیام اور پودوں کی دیکھ بھال اور آبیاری پر خصوصی توجہ دی جائے۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عمران مارتھ، ڈائریکٹر ایڈمن پی ایچ اے سمیرا ربانی، چیف آفیسر تحصیل کونسل میاں اظہر اور چیئرمین گرین بہاول پور ٹیم وقار امین یعقوب بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close