لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی

راجن پور(  آج تک )ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے تمام پیشگی انتظامات مون سون بارشو ں سے قبل مکمل کیے جائیں اور حفاظتی بندوں کو مضبوط کیا جائے۔

لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔یہ باتیں انہوں نے ڈسٹرکٹ فلڈ کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ  حفاظتی پشتوں کو مضبوط کرنے کیلئے جلد حکمت عملی مرتب کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

اور یہ کہ ممکنہ مون سون بارشوں کی وجہ سے ندی نالوں اور شہری علاقوں سے پانی کی نکاسی کیلئے بروقت انتظامات کیے جائیں۔انہو ں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر1122 اور دیگر افسران کو ہدایت کی کہ مشینری کے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کریں اور مقامی لوگوں میں اس حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے۔

انسداد کورونا وائرس اجلاس
انسداد کورونا وائرس اجلاس

انسداد کورونا وائرس اجلاس

صوبائی وزیر لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سردار حسنین بہادر دریشک نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ کورونا سے بچاو کے لیے لوگوں کو چاہیے کہ وہ سماجی فاصلہ رکھیں اور حکومت پنجاب کی ہدایت پر عمل کریں۔

یہ باتیں انہوں نے آج ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی،چیف ایگزیکٹو آفیسر صحت ڈاکٹر محبت علی،لائیوسٹاک،ڈی اوانڈسٹری اور مارکیٹ کمیٹی اور زراعت کے افسران موجود تھے۔

اجلاس میں انسداد کورونا وائرس اقدامات، گندم خریداری مہم،انسداد ٹڈی دل آپریشن،ٹائیگر فورس،احساس پروگرام اور اشیاء خوردونوش کی قمیتوں کے کنٹرول بارے میں بریفنگ دی گئی۔ محکمہ صحت کی جانب سے بتایا گیا کہ ضلع راجن پور میں مشتبہ افراد کو کارونا ٹیسٹ کیا گیا ہے جن میں سے کارونا مثبت آیا تھا ان میں بیشتر کا تعلق پولیس اور محکمہ صحت سے ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت کے مطابق عوام کو ریلف فراہم کیا جا رہا ہے روزانہ کی بنیاد پر سبز ی و فروٹ منڈی کے علاوہ مختلف مارکیٹوں میں پرائس مجسٹریٹس چھاپے مار رہے ہیں۔ ذخیرہ اندوزوں اور زیادہ منافع خوروں کے خلاف انسداد ذخیرہ اندوزی آرڈیننس 2020 کے تحت کاروایاں کی گئی۔

گندم خریداری مہم بارے بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ گندم خریداری کا دوسرا مرحلہ بہت جلد مکمل ہونے والا ہے۔اس موقع پر ٹڈی دل کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ضلع راجن پور میں ٹڈی دل کے تدارک کیلئے موثر آپریشن کیا گیا اور تا حال بھی ٹیمیں باقاعدگی سے سرویلینس کررہی ہیں۔ضلع راجن پور میں کل 4لاکھ 46ہزار سے زائد ایکڑرقبہ  کا سروے کیا گیا ہے

جبکہ 66ہزار سے زاہدایکڑرقبہ پر سپرے کرکے ٹڈی دل کی بہت بڑی تعداد کو تلف کر دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیرلائیو اسٹاک سردار حسنین بہادر دریشک نے کہا ہے کہ کسانوں کو ہر صورت میں سہولیات فراہم کرنا ہے کیونکہ کسان ہماری معیشت کی بنیادی اکائی ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ وہ بھی محکمہ زراعت اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔مزیدانہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان غریب مستحق کوانصاف احساس پروگرام کے ذریعے مالی امداد کر رہی ہے۔

مختلف ترقیاتی سکیموں کا جائزہ
مختلف ترقیاتی سکیموں کا جائزہ

مختلف ترقیاتی سکیموں کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے مختلف ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لینے کیلئے ٹھیڑی کالونی اور بند روڈ کا وزٹ کیا اس دوران انہوں نے ہونے والے ترقیاتی کاموں کے معیار کو موقع پر چیک کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بند روڈ اور ٹھیڑی روڈ تعمیر ہونے والے روڈ کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ اس علاقے میں بسنے والے لوگوں کو آنے جانے کیلئے بہتر سہولیات میسر ہوں۔

جہانگیر نے مبارک فلورمل کا وزٹ
جہانگیر نے مبارک فلورمل کا وزٹ

انہوں نے میٹریل کو بھی چیک کیا اور ایکسن ہائی وے کو ہدایت کی ہے کہ ٹھکیدار کے استعمال ہونے والے میٹریل کی نگرانی کی جائے اور کام کی رفتار کو تیز کیا جائے۔انہوں نے کہا ہے کہ غیر معیاری میٹریل استعمال کرنے والے ٹھیکیداروں کو فوری طور پر بلیک لسٹ کر دیا جائے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر میاں جہانگیر نے مبارک فلورمل کا وزٹ کیا اس دوران انہوں نے کرونا ایس او پیز کو چیک کیا۔ اس موقع پر انہوں نے فلورمل مالکان کو ہدایت کی کہ گورنمنٹ کی ہدایت کے مطابق کرونا ایس او پیز پر عمل کیا جائے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے

ٹیگز

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close