ملک بھر کے تعلیمی ادارے 15 ستمبر کو کھلیں گے’ ترجمان

کراچی (آج تک) ملک بھر کے تعلیمی ادارے 15 ستمبر کو کھلیں گے’ ترجمان۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن کے دوران ملک بھر میں بند تعلیمی اداروں کو 15 ستمبر کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان وزیر تعلیم سندھ کے مطابق وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت تمام وزرائے تعلیم کا اسلام آباد میں اجلاس منعقد ہوا۔

ترجمان وزیر تعلیم سندھ کے مطابق اجلاس کے دوران ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو 15ستمبر کو ہی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، متفقہ فیصلےکی روشنی میں سندھ میں اسکول 15ستمبر سے ہی کھلیں گے۔

ترجمان وزیر تعلیم سندھ کے مطابق اجلاس میں کے پی حکومت کی جانب سے یکم ستمبر سے اسکول کھولنے کی تجویز دی گئی تھی۔

ترجمان وزیر تعلیم سندھ کے مطابق کے پی حکومت کی تجویز کو دیگر تمام صوبوں نے مسترد کر دیا، 15 ستمبر سے قبل کسی کو اسکول کھولنے کی اجازت نہیں۔

ترجمان وزیر تعلیم سندھ کے مطابق 15 ستمبر سے قبل اسکول کھولنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائےگی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close