احساس کیش پروگرام،37 لاکھ جعلی شناختی کارڈ پکڑے جانے کا انکشاف

اسلام آباد (آج تک) احساس کیش پروگرام،37 لاکھ جعلی شناختی کارڈ پکڑے جانے کا انکشاف۔

وزیر اعظم عمران خان کے عالمی وبا کورونا کے دوران شروع کئے گئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے دوران 37 لاکھ جعلی شناختی کارڈ پکڑے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیر اعظم عمران خان کے سامنے جعلی شناختی کارڈز سے متعلق رپورٹ پیش کر دی۔

رپورٹ میں وزیر اعظم عمران خان  کو بتایا گیا کہ جعلی شناختی کارڈز کے ذریعے 44 ارب روپے وصول کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، پنجاب کو 2017 کی مردم شماری کے مطابق 8 فیصد کم مالی امداد ملی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سندھ کو 9 فیصد اور خیبر پختونخوا کو ایک اعشاریہ 28 فیصد زیادہ امداد ملی۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ 3 کروڑ 31 لاکھ خوشحال افراد جبکہ 8 لاکھ 96 ہزار سرکاری ملازمین کی درخواستیں مسترد کیں۔

وزیر اعظم نے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو مستقبل کیلئے ڈیٹا درست کرنے کی ہدایت کر دی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close