پاکستانی جہاں بھی ہوں وہ تفریح کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے

ریاض (عروج اصغر،بیوروچیف آج تک)پاکستانی جہاں بھی ہوں وہ اپنی کمیونٹی کی تفریح کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔

کے کے پروڈکشن نے نجوم الصحرا کے تعاون سے سعودی عرب کے ریاض شہر میں ایشین سپرنگ میوزیکل فیسٹیول کا اہتمام کیا۔

جس میں پاکستان اور انڈیا کے معروف گلو کاروں نے اپنے ٹیلنٹ کے رنگ اور لوگوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیریں۔

مہمانانِ خصوصی سعودی انٹرنیشنل میڈیا کی صدر خدیجہ ملک اور نجوم الصحرا کے جی ایم نصرت ضیا محمد یونس کی آمد کے بعد باقاعدہ شو کا آغاز ہوا۔

ریاض کے مشہور گلوکاروں کی پرفارمنس سے شائقین بہت محظوظ ہوئے۔

انڈیا سے تشریف لائی انڈین آئیڈل گلوکارہ لکشمی جین نے اپنی پرفارمنس سے لوگوں کے دل جیت لئے۔ پاکستانی،انڈین اور سعودی کمیونٹی کے دلدادہ گلوکار نعیم سندھی کی پرفارمنس نے لوگوں کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔

تقریب کے اختتام میں مہمانانِ خصوصی نصرت ضیا محمد یونس اور خدیجہ ملک نے گلوکاروں اور منتظمین میں شیلڈیں اور اسناد تقسیم کیں۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button