لیورپول فٹبال کلب کے جشن کے دوران شائقین کی پولیس سے جھڑپیں

لندن (آج تک) لیورپول فٹبال کلب کے جشن کے دوران شائقین کی پولیس سے جھڑپیں۔

لیورپول فٹبال کلب کی تاریخی فتح کے جشن کے دوران شائقین کی پولیس سے جھڑپیں ہوئی ہیں۔

لیورپول میں پئیر ہیڈ کے مقام پر نامعلوم شخص نے سرکاری عمارت پر پٹاخہ پھینکا جس سے عمارت میں آگ لگ گئی.

شائقین نے پولیس پر حملہ بھی کیا۔ تاہم پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔

ادھر لیورپول کے میئر جو اینڈرسن نے پُرتشدد حملوں کی لرزہ خیز ویڈیو شئیر کردی۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے املاک کو نقصان پہنچانے والے 19 سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

لیور پول کلب نے جمعرات کی رات 30 سالوں میں پہلی بار انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close