لیاقت پور:وفاقی محتسب بہاولپور کی لیاقت پور میں کھلی کچہری
لیاقت پور(جمشید صمد سومرو آج تک)وفاقی محتسب بہاولپور کی لیاقت پور میں کھلی کچہری،سائلین کی شکایات سنی اور ان کے ازالے کی فوری طور پر احکامات جاری کیئے
ریجنل ہیڈ وفاقی محتسب بہاولپور ڈاکٹر محمد زاہد کی لیاقت پور میں کھلی کچہری منعقد کی گئی ، کھلی کچہری کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدائت پر لوگوں کو ان کے گھر کی دہلیز پر مفت اور فوری انصاف کی فراہمی کے لیئے ضلعی و تحصیل ہیڈ کوارٹرز پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے
جن میں سماعت کے بعد سائلین کو 45 دن کے اندر ریلیف دیا جاتا ہے انہوں نے میپکو، ای او بی آ ئی، زرعی ترقیاتی بینک ، پی ایل آ ئی،
پاکستان بیت المال ، سوئی گیس اور نادرا کے خلاف 70 شکایات متعلقہ افسران کی موجودگی میں سنیں اور میپکو صارفین کو مجموعی طور پر ساڑھے چھ لاکھ روپے کا ریلیف فراہم کیا 25 سے زائد خراب بجلی کے میٹرز کی تبدیلی کے احکامات صادر کیئے انہوں نے بتایا کہ بہاولپور، رحیم یار خان، بہاولنگر اور لودھراں کے دور دراز علاقوں میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا جبکہ متعلقہ محکموں کے دفاتر کی انسپکشن بھی کی جائے گی تاکہ لوگوں کے مسائل حل کروانے کے ساتھ ساتھ بد انتظامی بھی دور کی جائے،