پہلے انسان پھر سیاستداں اور وزیر بنو، انصاف کا مذاق نہ اڑایا جائے: بلاول

کراچی (آج تک) پہلے انسان پھر سیاستداں اور وزیر بنو، انصاف کا مذاق نہ اڑایا جائے: بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ پہلے انسان بنو پھر سیاستداں بنو، پہلے انسان بنو پھر وزیر بنو!، انصاف کا مذاق نہ اڑایا جائے۔

میر پور خاص میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی ہم بہت عزت کرتے ہیں مگر وہ مریدوں سے لینے کے لیے آتے ہیں انہیں دینے کے لیے نہیں آتے۔

انہوں نے کہا سیلاب اور بارش سے بہت نقصان ہوا، اس قومی سانحے میں ایک ہونا پڑے گا، ملک میں زراعت ایمرجنسی آج تک نافذ نہیں کی گئی، ہمیں غریب کسانوں کو ریلیف دینا پڑے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایل بی او ڈی کا معاملہ آج کا نہیں پرانا ہے، سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ٹیمیں موجود ہیں، بلوچستان میں بھی بہت نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء اور ٹڈی دل کے نقصان سے لوگ ابھی نکل نہیں پائے تھے کہ بارش کی تباہ کاری کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ تاریخی بارش سے ہونے والے نقصان کے لیے غیر معمولی مدد کرنا ہوگی، زراعت کو نقصان ہوتا ہے تو پورے پاکستان کو نقصان ہوتا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا وفاقی حکومت 5 گھنٹوں کا ٹرپ لگا کر واپس نہ جائے، بارش متاثرین کو لاوارث نہیں چھوڑ سکتے۔

انہوں نے مزید کہا این ایف سی میں حصہ نہ ملنے کا بار بار کہتا ہوں، 2011ء میں بارش کے بعد پوری دنیا کی توجہ حاصل کی گئی تھی۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا یہ بھی کہنا ہے اکیلے قدرتی آفت کا سامنا نہیں کر سکتے، این ڈی ایم اے اپنی ذمے داریاں پوری کرے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close