آٹا فراہمی، ڈی سی کی ہدایت پر انتظامی افسران فیلڈ میں متحرک

بہاول پور (آج تک) آٹا فراہمی، ڈی سی کی ہدایت پر انتظامی افسران فیلڈ میں متحرک۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلع بھر میں حکومت کے مقرر کردہ نرخ پر آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔

اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر بہاول پور مظفر خاں سیال کی سربراہی میں تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ خوراک کے افسران فیلڈ میں متحرک ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ آٹے کی مقرر کردہ نرخ پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور مقرر کردہ نرخ سے زائد پر آٹا فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

حکومت کی ہدایت پر ضلع بھر میں آٹے کے 95 سیل پوائنٹس اور 242 ڈیلرز و کریانہ شاپس پر 10 کلو گرام آٹے کا تھیلہ 430/-روپے جبکہ 20 کلو گرام آٹے کا تھیلہ 860/-روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے اور ان تمام پوائنٹس پر آٹا وافر مقدار میں دستیاب ہے۔

ضلع بھر میں ایکس ملز ریٹ پر 10 کلو گرام آٹے کا تھیلہ 419/-روپے جبکہ 20 کلو گرام آٹے کا تھیلہ 837/-روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر انتظامی افسران سمیت محکمہ خوراک کے افسران آٹا سیل پوائنٹس و کریانہ شاپس پر آٹا کی وافر مقدار میں فراہمی اور مقرر کردہ نرخ پر فروخت کو یقینی بنانے کے لئے مسلسل مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close