غیر ملکی بغیر جرمانہ سعودیہ سے واپس جا سکتے ہیں

اسلام آباد (آج تک) غیر ملکی بغیر جرمانہ سعودیہ سے واپس جا سکتے ہیں۔

سعودی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ عودہ (واپسی) پروگرام کے تحت اپنے ملک واپس جانے کے خواہشمند غیر ملکی اب بغیر کسی جرمانہ یا فیس کے سعودی عرب سے واپس جا سکتے ہیں۔

قونصلیٹ جنرل پاکستان جدہ کے مطابق عودہ پروگرام کے تحت وہ تمام افراد جن کی ایگزٹ اور ری انٹری ویزا، فائنل ایگزٹ یا کسی قسم کے وزٹ یا سیاحتی ویزہ بشمول عمرہ ویزہ کی معیاد مارچ 2020  یا اس کے بعد ختم ہو گئی ہے اور اپنے ملک واپس جانے کے خواہشمند ہیں۔ وہ بغیر کسی جرمانہ یا فیس کے سعودی عرب سے واپس جا سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close