گھوٹکی میں احساس سینٹر پر چھاپا،خواتین کی نشاندہی پر چار ایجنٹ گرفتار

گھوٹکی :ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کے حکم پر اے ڈی سی ٹو کی کارروائی، ہائی اسکول عادلپور میں قائم احساس سینٹر پر اچانک چھاپا،

خواتین کی نشاندہی پر چار ایجنٹ گرفتار، پولیس اسٹیشن عادلپور پر لاک اپ. تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات کے تحت ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد عثمان عبدﷲ کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو مستقیم قریشی نے ہائی اسکول عادلپور میں قائم احساس سینٹر پر چھاپا مارکر خواتین کی نشاندہی پر احساس پروگرام کی رقوم سے کٹوتی کرنے والے چار ایجنٹ عطا محمد گبول، شفیق احمد، امتیاز علی اور اعجاز احمد کو گرفتار کروالیا،


گرفتار ملزمان پر پولیس اسٹیشن عادلپور پر مقدمہ درج کرواکر لاک اپ کردیا گیا ہے. اس سلسلے می‍ں ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت آنے والی رقوم سے کٹوتی کرنے والے ایجنٹ اپنا قبلہ درست کرلیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، غیرقانونی کٹوتی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں