برادری سیاست کرتا تو ممبر یونین کونسل بھی نہ بن سکتا، فاروق حیدر

آزاد کشمیر (آج تک) برادری سیاست کرتا تو ممبر یونین کونسل بھی نہ بن سکتا، فاروق حیدر۔

وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر و صدر مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر تمام برادریوں کا گلدستہ ہے، اگر برادری کی سیاست کرتا تو ممبر یونین کونسل بھی نہ بن سکتا۔

گجر برادری کے ساتھ رشتہ کئی نسلوں سے ہے۔ میرے والد نے بھی گجر برادری کا دودھ پیا تھا ۔ چوہدری حسن دین راشدی کی ن لیگ میں شمولیت خوش آئند ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مولانا حسن راشدی کی مسلم لیگ ن میں باقاعدہ شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حلقہ کے عوام نے ہمیشہ میری عزت افزائی کی۔ چالیس سالہ پیپلز پارٹی کے ساتھ رفاقت چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والوں کو مایوس نہیں کریں گے اور نہ ہی ان کی عزت نفس پر سمجھوتہ کریں گے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حسن دین راشدی نے کہا کہ فاروق حیدر حلقہ میں عوامی ضروریات اور میرٹ کو مدنظر رکھ کر کام کر رہے ہیں۔ ہم نے ان کی مخالفت کی مگر اس کے باوجود انہوں نے ہمارے علاقے میں برابری کی بنیاد پر ترقیاتی منصوبہ جات دیے جس سے میں بہت متاثر ہوا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close