عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات باجوڑ میں 24 سے 30 اپریل 2022 تک منایا جائے گا۔
ملا کنڈ(آج تک)محکمہ صحت کے زیر اہتمام عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات باجوڑ میں 24 سے 30 اپریل 2022 تک منایا جائے گا۔
جس میں ضلع باجوڑ میں 5 سال سے کم عمر بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچاو کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔
اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زوہیب حیات کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں اسسٹنٹ کمشنر خار حمزہ ظہور، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیصل کمال، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار ٹو ثناء اللہ، این اسٹاپ آفیسر ڈاکٹر عبد الرحمن، ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر ممتاز، ای پی آئی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شفیق احمد ڈی ایچ سی ایس او ڈاکٹر رفیق احمد، اور دیگر محکمہ صحت کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں حفاظتی ٹیکہ جات کے حوالے سے انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔
آخر میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زوہیب حیات کی سربراہی میں ڈی سی کمپاونڈ سے عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے حوالے سے آگاہی واک کا اہتمام بھی کیا گیا۔