کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے احتیاط نہ کی تو شہر بند کرنا پڑیں گے عمران خان

اسلام آباد (آج تک ) وزیرا عظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ملک میں تیزی سے پھیل رہا ہے تاہم ملک میں بھارت جیسے حالات نہیں ہیں

بھارت میں آکسیجن کی کمی ہے  اگر ملک میں کورونا کے بھارت جیسے حالات ہو ئے تو ہمیں بھی شہر بند کرنا پڑیں گے اگر شہریوں نے احتیاط سے کام  لیا اور ایس اوپیز پر عمل کیا تو لاک ڈاون نہیں کیا جائے گا

 عوام ماسک کا استعمال کریں تو کورونا کی وبا پر قابو پایا جا سکتا ہے عوام کورونا ایس او پیز پر عمل نہیں کر رہے ہیں میں نے فوج سے کہا ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے ہماری فورسز کے ساتھ سڑکوں پر آئے

عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا پر قابو پانے کے لیے عوام کو بھی ہمارا ساتھ دینا ہوگا احتیاط سے وبا رک سکتی ہے اور ماسک سے آدھا مسلہ حل ہو جاتا ہے جب تک قوم مل کر وبا کا مقابلہ نہیں کرے گی ہم وبا سے نہیں جیت سکتے

پچھلے سال رمضان المبارک میں لوگوں نے زیادہ احتیاط سے کام لیا شاہد لوگوں میں خوف زیادہ تھا اب ہم وبا پر قابو پانے کے لیے سختی کریں گے اگر لوگوں نے ساتھ ساتھ دیا اور ایس او پیز پر عمل کیا تو لاک ڈاون نہیں ہو گا  مجھے لوگ کہے رہے ہیں کہ لاک ڈاون کردو لاک ڈاون اس لیے نہیں کر رہے کہ ہمارے ملک میں غربت ہے اور لاک ڈاون سے مزدور طبقہ متاثر ہو گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں