ملک میں 76398 کورونا کیسز ، 1621 اموات 27 ہزار سے زائد صحت یاب

اسلام آباد (آج تک ) ملک میں 76398 کورونا کیسز، 1621 اموات 27 ہزار سے زائد صحت یاب 

پاکستان میں ناصرف کورونا کیسز کی تعداد میں بلکہ اس سے اموات میں بھی تیزی سے اضافہ

ہوا ہے۔ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 76 ہزار سے زائد جبکہ اموات 16 سو سے زائد ہو گئیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 76 ہزار 398 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے

جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 621 ہو گئی۔کورونا وائرس کے ملک میں 47 ہزار 667 مریض اب

بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 824 کی حالت تشویش ناک ہے

جبکہ 27 ہزار 110 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیںسندھ میں اب تک کورونا وائرس

کے دیگر صوبوں سے زیادہ یعنی 29 ہزار 647 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 503 مریض کورونا کے

باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 27 ہزار 850 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں دوسرے صوبوں سے

زیادہ یعنی 540 ہو گئی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار 485 ہو چکی ہے جبکہ اموات 482 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 4 ہزار 514 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 49 افراد اس مرض سے

انتقال کر چکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 2 ہزار 893 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 30 افراد اس وباء

سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 738 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 11 افراد جاں بحق ہوئے

ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 271 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 6 مریض جاں بحق

ہوچکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ روز (یکم جون کو) کورونا وائرس کے 16 ہزار 548 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ ملک

بھر میں اب تک کورونا کے 5 لاکھ 77 ہزار 974 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close