بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کیخلاف اپنے جرائم پر پردہ ڈالنا چاہتا ہے: صدر

مظفر آباد (آج تک) بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کیخلاف اپنے جرائم پر پردہ ڈالنا چاہتا ہے: صدر۔

آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت کنٹرول لائن پر جنگ کی سموک سکرین بنا کر مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف اپنے جرائم پر پردہ ڈالنا چاہتا ہے لیکن دنیا اب بھارت کی مکارانہ چالوں سے خوب آگاہ ہو چکی ہے۔

آزادکشمیر میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کو آزادی کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہے لیکن مقبوضہ کشمیر میں یاسین ملک جیل میں ہیں اور فرنٹ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب باغ کے صدر سردار اشتیاق اور جموں و کشمیر یونین آف جرنلسٹس کے رہنما طاہر عباسی کی قیادت میں صحافیوں کے 15 رکنی وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں تحریر و تقریر، اظہار رائے اور ابلاغی پابندیوں کے باوجود صحافی جس جرات اور بامردی سے بھارت کے ظلم و جبر کو بے نقاب کر رہے ہیں وہ سب کے لئے مشعل راہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کو تحریک آزادی کا حقیقی بیس کیمپ صرف اسی صورت میں بنایا جا سکتا ہے جب ہم میں سے ہر ایک تحریک آزادی کو تقویت پہنچانے کے لئے حکومت کی طرف دیکھنے کے بجائے اسے اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہوئے ادا کرے۔

صدر ریاست نے کہا کہ انہوں نے صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد برطانیہ، یورپ، امریکہ، مشرق وسطیٰ اور مشرق بعید کے ممالک میں ہر فورم پر اور ہر دروازے پر جا کر دنیا کو کشمیریوں پر بیتنے والی ظلم کی داستان سنائی اور ان ممالک کی پارلیمان کے نمائندگان کو آزادکشمیر کا دورہ کرا کر انہیں کشمیر کے دو منقسم خطوں کے حالات میں فرق کو واضح کیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close