مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے مزید 2 کشمیری شہید کر دیئے

سری نگر (آج تک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے مزید 2 کشمیری شہید کر دیئے۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا، 24 گھنٹوں میں شہید کشمیریوں کی تعداد 5 ہوگئی۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے آج صبح ضلع اسلام آباد میں محاصرہ کیا اور محاصرے کی آڑمیں فائرنگ کرکے 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ اس موقع پر قابض بھارتی انتظامیہ نے علاقے میں انٹر نیٹ سروس بھی معطل کر دی۔

واضح رہے کہ جنوبی کشمیر میں بھارتی فوج کے جاری محاصروں میں رواں ماہ 30 سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close