” انصاف امداد پیکج“مستحق افراد 8070پر میسج کر کے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں،ذوالفقارعلی

راجن پور ( آج تک ) ڈپٹی کمشنر ذوالفقارعلی کا کہنا ہے کہ آگاہی فراہم کرنے میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ ساتھ ریڈیو اور ایف ایم کا کردار قابل ستائش ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے” انصاف امداد پیکج“کے تحت غریب اور مستحق افراد 8070پر میسج کر کے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔حکومت پنجاب کی جانب سے تصدیق کے بعد بذریعہ موبائل کمپنیز گھر بیٹھے متاثرہ شخص کو امداد کی جائے گی۔

اس کے علاوہ ویب سائٹ https://insafimdad.punjab.gov.pk پر موجود فارم بھی پر کر کے بھیجا جا سکتا ہے اور گوگل پلے اسٹور سے انصاف امداد ایپ بھی ڈاون لوڈ کی جا سکتی ہے۔ درخواستوں کی وصولی کا آغاز یکم اپریل سے ہو گا۔مزید معلومات اور رہنمائی کے لئے 04299030120پر کال کی جا سکتی ہے۔

پنجاب بھر میں جمع کردہ اعداد و شمار کو PTIB کا ادارہ ضروری جانچ پڑتال کے بعد امداد کے لیئے اہلیت کے معیار کے مطابق طے کیا جائے گا۔ اس کے بعد کی جانچ پڑتال کی فہرست متعلقہ ہرضلع کے ڈپٹی کمشنر کو توثیق کے لیے بھیج دی جائے گی۔

ٹیلی کام کمپنیوں کے ذریعے امدادی رقوم کی ترسیل بذریعہ ایزی پیسہ بھیجی جائے گی جس کا ایس ایم ایس درخواست دہندہ کو کردیا جائے گا۔

ٹیگز

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close