بین الصوبائی کانفرنس، تعلیمی ادارے ستمبر کے پہلے ہفتے کھولنے پر اتفاق

اسلام آباد (آج تک) بین الصوبائی کانفرنس، تعلیمی ادارے ستمبر کے پہلے ہفتے کھولنے پر اتفاق۔

بین الصوبائی تعلیمی کانفرنس میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم نے ستمبر کے پہلے ہفتے سخت ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی جس میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم شریک ہوئے۔ اس دوران ملک میں سکول ایجوکیشن سمیت تعلیم سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔ کانفرنس کے فیصلوں کا نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کل صبح جائزہ لے گی۔
زرائع کے مطابق یکم ستمبر سے پہلے مزید دو بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس ہوں گے، کورونا وبا کی شدت کے تناظر میں تاریخوں میں ردوبدل کیا جا سکتا ہے۔ یکم ستمبر سے پہلے مزید دو بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس ہوں گے۔
واضح رہے کہ 26 مارچ کو  وفاقی حکومت نے 31 مئی تک ملک بھر میں اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں سمیت تمام تعلیمی اداروں کو مزید بند رکھنے  کا فیصلہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close