خواتین کا عالمی دن ،خواتین کی ترقی اور معاشی مضبوطی کے حوالے سے منعقدہ ‘مقالمے’
رحیم یارخان: خواتین کے عالمی دن کی حوالے سے خواتین کی ترقی اور معاشی مضبوطی کے حوالے سے منعقدہ ‘مقالمے’
کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل دانش اسکول روبینہ بدر ، ڈاکٹر فرحانہ ریاض سینئر ڈاکٹر شیخ زید ہسپتال ، ماہر تعلیم شازیہ ظفر ، پی ٹی آئ کی ضلعی رہنما منیبہ شاہد ، سماجی رہنما ایڈووکیٹ طالہہ سندس عباسی ، نعمانہ فرید کانجو آڈٹیر ڈسٹرکٹ بار اسوسی ایشن ، سماجی رہنما رخسانہ مبارک ، مہوش مطفیٰ ، پنجاب پولیس اور پنجاب ریسکو سمیت مخالف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین اور پرنسپل سٹی اسکول امبرین شبانہ سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے معاشرے میں خواتین کی کردار پر خصوصی روشنی ڈالی
اور کہا کہ خواتین کی تعلیم قوموں کی ترقی میں سنگ میل کی حثیت رکھتی ایک پڑھی لکھی ماں ہی اپنے خاندان کی بہتر تربیت کی ضامن ہے جس سے امن و امان سمیت جو ملک کی معاشی ترقی کیلئے اور ایک روشن پاکستان کے لیے از حد ضروری ہے،
ہمیں معاشرتی احتحصال کی شکار خواتین کی مدد اور ان کے حق میں آواز اور ان کی رہنمائی کر کے ہم انھیں ترقی یافتہ خواتین اور ملکوں کی فہرست میں لا سکتے تاکہ ہماری خواتین کو بھی تعلیم اور صحت کے حوالے سے اقدامات کرنے اور سہولیات ان تک پہنچانے کے لیے عملی اقدامات کرنے ہوں گے تقریب میں خواتین کی عالمی دن کی حوالے سے ڈسٹرکٹ کی کامیابی سے مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دینے والی خواتین میں سرٹیفکیٹ و اسناد تقسیم کی گئی اور منتظمین کی کاوش کو سرہا
International Women’s Day