اسلام آباد ہائیکورٹ، عدالتی کارروائی براہِ راست دکھانے کا فیصلہ

اسلام آباد(آج تک)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کورٹ میں عدالتی کارروائی کی لائیو اسٹریمنگ کا فیصلہ کر لیا۔

ہائی کورٹ کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ نے چیف جسٹس کی کورٹ میں سسٹم نصب کر دیا۔

ٹرائل کے طور پر آج سے عدالتی کارروائی کو محدود پیمانے پر براہِ راست دکھایا جائے گا۔

ٹرائل کی کامیابی کے بعد ویب سائٹ پر کوئی بھی لائیو عدالتی کارروائی دیکھ سکے گا۔

چیف جسٹس نے لائیو اسٹریمنگ پر ہائی کورٹ رپورٹرز سے تجاویز بھی طلب کر لیں اور اسلام اباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کو معاونت کی ہدایت کر دی۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button