اسرائیل اور حامیوں کو لبنان پر حملہ کی اجازت نہیں دیں گے: حزب اللہ

بیروت (آج تک) اسرائیل اور حامیوں کو لبنان پر حملہ کی اجازت نہیں دیں گے: حزب اللہ

لبنان کی عوامی اور انقلابی تحریک حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ حزب اللہ اسرائیل اور اس کے حامیوں کو لبنان پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

رپورٹ کے مطابق لبنان کی عوامی اور انقلابی تحریک حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے بیروت میں کہا کہ حزب اللہ کسی کو بھی اسلامی مزاحمت کی کامیابی کے اثرات کو کم کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

شیخ نعیم قاسم نے لبنان کی نئی حکومت کی تشکیل کے بارے میں کہا کہ حزب اللہ لبنان میں قانونی، قومی اور وسیع البنیاد حکومت کی تشکیل چاہتا ہے۔

حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے بیروت کی بندرگاہ میں ہونے والے دھماکے کو حزب اللہ سے منسوب کرنے کے الزامات کو ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین حزب اللہ کو کمزور کرنے اور اس سے مقابلہ کرنے کی کوشش میں تھے لیکن ان کے تمام الزامات دھرے کے دھرے رہ گئے اور یہ واضح ہو گیا کہ بیروت بندرگاہ میں دھماکہ خود انہوں نے کیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close