آئیوری کوسٹ کے وزیر اعظم کابینہ اجلاس کے فوری بعد چل بسے

یاموسوکرو (آج تک) آئیوری کوسٹ کے وزیر اعظم کابینہ اجلاس کے فوری بعد چل بسے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آئیوری کوسٹ کے صدر الاسانے اوتارا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمادو گون کولیبیلی اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔ صدارتی محل میں کابینہ اجلاس کے فوری بعد اچانک ان کی طبیعت بگڑنے پر اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

صدر اوتارا نے وزیر اعظم عمادون کی اچانک موت پر ملک بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ عمادو گون نے 10 جنوری 2017 کو ملک کے نئے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا تھا اور وہ رواں برس اکتوبر میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں حکمراں جماعت کے امیدوار بھی تھے۔

وزیر اعظم عمادو گون حال ہی میں فرانس سے لوٹے تھے، وہ دو ماہ تک فرانس میں رہے تھے جہاں ان کا مکمل چیک اپ کیا گیا تھا اور ڈاکٹرز نے انہیں دو ہفتے تک آرام کرنے کی ہدایت کی تھی۔ 2012 میں وزیر اعظم عمادو گون کے دل کا آپریشن بھی ہوا تھا۔

صدر الاسانے اوتارا نے ٹویٹر پر وزیر اعظم عمادو کے ساتھ 30 سالہ سیاسی رفاقت پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close