جو بائیڈن نے ٹرمپ پر کورونا وائرس سے متعلق دھوکا دہی کا الزام عائد کر دیا

واشنگٹن (آج تک) جو بائیڈن نے ٹرمپ پر کورونا وائرس سے متعلق دھوکا دہی کا الزام عائد کر دیا۔

امریکا میں ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کورونا وائرس سے متعلق دھوکا دہی کا الزام عائد کر دیا۔

امریکی ریاست مشی گن میں خطاب کے دوران جو بائیڈن نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے لوگوں کو دھوکا دیا، انہوں نے جان بوجھ کر کورونا وائرس کی سنگینی سے متعلق جھوٹ بولا جو کہ ان کی ناکامی ہے۔

صدارتی امیدوار نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس کی سنگینی جانتے تھے مگر وہ جان بوجھ کر جھوٹ بولتے رہے۔ سب سے برا یہ کہ انہوں نے امریکا کے لوگوں سے جھوٹ بولا۔

جو بائیڈن نے امریکی صدر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہے، وہ جھوٹ بولتے رہے اور کورونا وائرس ہمارے عوام میں پھیلتا گیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close