کشمیر کا پاکستان کے ساتھ مذہبی اور ثقافتی الحاق ہے: راجہ فاروق حیدر

مظفر آباد (آج تک) کشمیر کا پاکستان کے ساتھ مذہبی اور ثقافتی الحاق ہے: راجہ فاروق حیدر۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر  کا کہنا ہے کہ کشمیر کی عوام کا پاکستان کے ساتھ مذہبی اور ثقافتی الحاق ہے اس لیے کشمیری ریاست کا پاکستان سے الحاق ضروری ہے۔

راجہ فاروق حیدر نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ پالیسی میں آپ 700 سال بھی لگے رہیں تو مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو سکتا، ہمیں دنیا میں انصاف کے اداروں کے پاس جانا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ جغرافیائی لسانی اور مذہبی اعتبار سے ریاست جموں وکشمیر پاکستان کا جزو ہے، 19 جولائی کی قرارداد کو ریاست بھر کے عوام کی تائید حاصل تھی، قرارداد میں لکھا ہے کہ کشمیریوں کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا حق ہونا چاہیے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ کشمیریوں نے اپنا فرض ادا کر دیا، اب پاکستان کی ذمہ داری ہے، آزاد کشمیر حکومت اور حریت کانفرنس کو اپنا مقدمہ پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔

راجہ فاروق حیدر نے بتایا کہ حکومت پاکستان کو تجاویز ارسال کردی ہیں کہ کس طرح آگے بڑھا جاسکتا ہے، پاکستان کے عوام اور سیاسی قیادت کو آپس میں مل کر کشمیر پرکام کرنا ہوگا۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت کے انسانیت کے خلاف جرائم پر دنیا بھر کے ممالک میں کیس کریں گے، کشمیریوں کو بھارتی جیلوں میں نہیں رکھا جا سکتا، قید اور نظربند حریت رہنماؤں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close