بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی خودمختاری غضب ہوئے سال مکمل

سری نگر (آج تک) بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی خودمختاری غضب ہوئے سال مکمل۔

بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی خود مختاری غضب کئے ایک سال گزر گیا مگر دنیا اور عالمی ادارے اس معاملے پر غفلت کی نیند سو رہے ہیں کیونکہ وادی میں کئی سالوں سے جاری ظلم و جبر پر کسی کی توجہ ہی نہیں ہے۔

مقبوضہ وادی میں لوگ مارے جارہے ہیں، چادر کی حرمت تو کیا ہوگی، چار دیواری جلائی جارہی ہے، کشمیری یہ سب برداشت کر رہے ہیں مگر آئین معطلی کا بھارتی فیصلہ انہیں منظور نہیں ہے۔

بھارت کے یک طرفہ فیصلے کو سال گزرا مگر اسے واپس کرانے کی جدوجہد جاری ہے، بدلے میں جبر مسلسل مسلط ہے لیکن کشمیری لڑ رہے، صبر کر رہے ہیں اور دنیا کی مدد کا انتظار بھی کر رہے ہیں۔

تف ہے دنیا پر، جمہوریت، مساوات اور برابری کے چیمپئنز اور عالمی اداروں پر جنہیں جبر سہتے نہ بوڑھے دکھائی دے رہے ہیں، نہ عورتیں اور نہ بچے امن ، برابری، انصاف کی باتیں اقوام متحدہ ، یورپی یونین، امریکا اور دیگر عالمی طاقتیں کرتی ضرور ہیںلیکن انکے نفاذ کی کوششوں میں انکا کا کردار بھی دیکھیں۔

ایک سال سے ختم کی گئی کشمیر کی آئینی خود مختاری پر عملاً کچھ بھی نہیں کیا جا سکا ہے، اقوام عالم تاحال گہری نیند میں ہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close