لاہور شاہدرہ میں پولیس کی کاروائی،منشیات فروش گرفتار 110کلو جرس پرآمد

لاہور (آج تک ) شاہدرہ راوی روڈ پولیس آپریشنز ونگ کی روزانہ کی بنیاد پر منشیات فروشوں کے خلاف

گرینڈ انِٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری ہیں۔ چوکی سبزی منڈی راوی روڈ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی

کر کے دو منشیات فروشوں کے قبضہ سے 110 کلوگرام چرس برآمدکر لی گرفتار ملزمان میں اکرم اور اصغر علی شامل ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ  ملزمان درہ آدم خیل سے لاہور کے مختلف مقامات پر چرس سپلائی کرتے تھے۔ملزمان کے

زیر استعمال سوزوکی پک اَپ کو بھی قبضہ میں لیا گیا۔ایس ایس پی آپریشنز احسن سیف اللہ کا اس موقع پر کہنا تھاکہ

شہر بھر میں انسداد منشیات فروشی کے حوالہ سے کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔پولیس افسران منشیات کی سمگلنگ کرنے والے عناصر کے خلاف خفیہ آپریشن جاری رکھیں۔ایس ایس پی آپریشنز نے ایس ایچ او رفیع اللہ، انچارج چوکی

سبزی منڈی غلام باری اورانکی ٹیم کو شاباش اورتعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں