نئی حلقہ بندیوں کیخلاف PTI کی درخواست پر فیصلہ
اسلام آباد(آج تک)الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراض لگا کر واپس کردی۔
رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے یہ اعتراض سامنے آیا ہے کہ درخواست گزار نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا۔اعتراض کے مطابق درخواست میں متعلقہ سرٹیفکیٹ نہیں لگائے گئے۔
رجسٹرار سپریم کورٹ کا اعتراض پر مزید کہنا ہے کہ درخواست براہ راست سپریم کورٹ میں دائر کی گئی۔