لبنان دھماکہ: اموات 100تک پہنچ گئی، قومی سوگ کا اعلان

بیروت (آج تک) لبنان دھماکہ: اموات 100تک پہنچ گئی، قومی سوگ کا اعلان۔

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 100 تک پہنچ گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بیروت بندرگاہ پر دھماکہ خیز مادوں پر مشتمل 12 نمبر ڈپو میں آگ لگ گئی، جس سے شدید دھماکہ ہوا، دھماکے کی آواز دارالحکومت کے اطراف میں بھی سُنائی دی گئی۔

واقعے میں 100 افراد ہلاک اور 4 ہزار  زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں 2 ترک بھی شامل ہیں۔

دھماکے میں سابق وزیر اعظم سعد الحریری کی رہائشگاہ سمیت سرکاری عمارتوں، اطراف کی عمارتوں اور گلیوں بازاروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے میں مسمار ہونے والی تین منزلہ عمارت کے ملبے تلے تاحال انسانوں کی موجودگی کی اطلاع دی جا رہی ہے۔

پولیس ڈائریکٹر کے مطابق دھماکہ قبل ازیں تحویل میں لئے گئے دھماکہ خیز مواد کے ڈپو  میں ہوا ہے۔

وزیر اعظم حسن دیاب نے کہا ہے کہ تباہی کے ذمہ داروں سے اس کا حساب لیا جائے گا۔

ملک میں قومی سوگ کا اعلان کر دیا گیا ہے، دفاعی کونسل نے بھی دارالحکومت بیروت کو فلاکت زدہ  علاقہ اعلان کر دیا ہے۔

ایک اور پہلو جو مرکز توجہ بن رہا ہے وہ دھماکے کا، اقوام متحدہ بین الاقوامی لبنان عدالت کے  سابق وزیر اعظم رفیق الحریری کے قتل مقدمے کا فیصلہ سنانے سے چند روز قبل ہونا ہے۔

دوسری طرف ناموں کو پوشیدہ رکھتے ہوئے اسرائیلی حکام نے دعوی کیا ہے کہ بیروت کے دھماکے میں تل ابیب ملوث نہیں ہے اور  کہا ہے کہ واقعہ حادثہ ہو سکتا ہے۔

لبنان حزب اللہ نے بھی دارالحکومت بیروت کے دھماکے سے متعلق، اسرائیل کی طرف سے حزب اللہ کے اسلحہ ڈپو پر حملے  کے دعوے کی تردید کی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close