وزیرِ اعظم کی یکم مئی سے ملک میں لوڈ شیڈنگ مکمل ختم کرنے کے ہدایت

اسلام آباد :وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا عوام کیلئے عید کا تحفہ، یکم مئی سے ملک میں لوڈ شیڈنگ مکمل ختم کرنے کے ہدایت
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ پر اعلی سطح کا ہنگامی اجلاس
ایک سال سے زائد عرصے سے بند پڑے 27 بجلی گھروں میں سے 20 کو فعال بنا دیا گیا: اعلی سطحی اجلاس میں بریفنگ
20 بجلی گھروں کے دوبارہ چلنے سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے: اجلاس کو بریفنگ
گزشتہ حکومت نے چار سال میں بجلی گھروں کیلئے ایندھن نہیں خریدا، موجودہ حکومت نے صرف دو ہفتے میں نہ صرف ایندھن کا انتظام کیا بلکہ ان بجلی گھروں سے بجلی کی پیداوار بڑھا کر لوڈ شیڈنگ کا سدِ باب بھی کیا جا رہا ہے: وزیراعظم کو بریفنگ

ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار تقریباً 18500 میگاواٹ ہے: اجلاس کو بریفنگ
طلب کے لحاظ سے بجلی کا شارٹ فال 500 سے 2000 میگاواٹ ہے: اجلاس کو بریفنگ
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کو حکومت سنبھالتے ہی بریفنگ دی گئی تھی کہ 27 بجلی گھر ایندھن نہ ہونے کی وجہ سے یا دیگر تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے بند پڑے ہیں۔
لوڈشیڈنگ کی بڑی وجہ گزشتہ حکومت کا بجلی گھر چلانے کیلئے ایندھن کی بروقت فراہمی کا منصوبہ نہ ہونا ہے: اجلاس کو بریفنگ
لوڈ شیڈنگ کی دیگر وجوہات میں ایندھن فراہمی میں مسائل، بجلی گھروں کی بروقت مرمت اور دیکھ بھال میں مجرمانہ غفلت ہے: اجلاس کو بریفنگ
وزیرِ اعظم نے منصب سنبھالتے ہی فی الفور ان بجلی گھروں کو فعال بنانے کی ہدایات جاری کی تھیں۔
اسکے علاوہ وزیرِ اعظم کو تقسیم کار کمپنیوں کے خسارے میں جانے والے فیڈرز کے حوالے سے بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔
وزیرِ اعظم نے 30 اپریل تک تمام مسائل کا سد باب کر کے یکم مئی سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کو ختم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں.
عوام کو گرمیوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مشکلات میں مبتلا نہیں کر سکتے۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف
ایندھن کے مربوط اور مستقل نظام کی تشکیل اور گرمیوں میں آئندہ ماہ کی پیشگی منصوبہ بندی کریں: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت
وزیرِ اعظم نے نقصان میں جانے والی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے فیڈرز کے خسارے ختم کرنے کی طویل مدتی مؤثر منصوبہ بندی طلب کر لی۔
فصلوں کی کٹائی کے دوران ڈیزل کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی شکایت پر وزیرِ اعظم کا سخت نوٹس
مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کی نشاندہی کریں، فوری اور سخت کاروائی کریں: وزیراعظم محمد شہباز شریف کا حکم۔
کسانوں کو زرعی مشینری چلانے کیلئے ڈیزل کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے: وزیراعظم کی متعلقہ حکام کو ہدایت
دیہی علاقوں میں ضلعی انتظامیہ یقینی بنائے کہ کسانوں کو ڈیزل کے حصول میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو: وزیرِ اعظم کی ہدایت
اجلاس میں وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور متعلقہ اعلی حکام کی شرکت

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button