لیاقت پور میں اصلی پولیس نے جعلی پولیس کو پکڑ لیا

رحیم یارخان (جمشید صمد آج تک)تھانہ شیدانی کی کاروائی پولیس وردی میں ملبوس جعلی پولیس اہلکار گرفتار مقدمہ درج

لیاقت پور میں مشکوک پولیس اہلکار کے متعلق اطلاع پاکر پولیس موقع پر پہنچی تو دریافت پر پولیس وردی میں ملبوس عمر نامی جعلی اہلکار کا محکمہ پولیس سے کوئی تعلق نہ نکلا، جعلی اہلکار سے پسٹل 30 بور،روند اور پولیس یونیفارم بھی برآمد کرلیا، ملزم کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج  کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے،

مقدمہ کی کاپی
مقدمہ کی کاپی

ڈی پی او محمد علی ضیا کا کہنا ہے کہ  اس طرح کے عناصر محکمہ پولیس کو بدنام کرنے کا باعث ہیں، عوام ایسے عناصر کی کسی بھی سرگرمی کی اطلاع فوری پولس کو دیکر قانون کی مدد کریں۔پولیس ہمہ وقت تیار ہے۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button