میرپور ماتھیلو لغاری برادری کے دو نوجوانوں کے اغوا کا معاملہ شدت اختیار کرگیا

میرپور ماتھیلو لغاری برادری کے دو نوجوانوں کے اغوا کا معاملہ

لغاری برادری کے ایک نوجوان کو  بلوچستان کے علاقے جعفرآباد تھانے پر ظاہر کیا گیا جبکہ دوسرے نوجوان عاشق لغاری کا کچھ پتہ نہ چل سکا جس کے باعث لغاری بزدار تکرارِ ختم نہ ہو سکا لغاری برادری کا مردوں عورتوں اور بچوں سمیت کل سے قرآن پاک اٹھائے ایس ایس پی آفس کے سامنے احتجاج جاری ہے،

مظاہرین میں شامل علی شیر ،بشیر احمد اور دیگر نے کہا کہ بزدار قبیلے کے لوگ عارب بزدار۔سینگار بزدار۔اور رب بخش بزدار ہمارے نوجوانوں کو اغوا کر کے لئیے گئے تھے

ہمارے ایک نوجوان کو جھوٹے مقدمے میں بلوچستان کے علاقے جعفرآباد تھانے پر ظاہر کیا گیا ہے جبکہ عاشق لغاری کا کوئی پتہ نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کے ہمارے اغوا کئے گئے نوجوان کو بازیاب کرایا جائے بصورت دیگر ہم  احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دی جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں