مقبوضہ کشمیر میں مزید بھارتی فوجی تعینات کر دیئے گئے

سری نگر (آج تک ) مقبوضہ کشمیر میں مزید بھارتی فوجی تعینات کر دیئے گئے 

مقبوضہ کشمیر میں مزید بھارتی فوج تعینات ،کئی علاقے سیل کردیے ،گھر گھر تلاشی،

نائیکو کی شہادت کیخلاف مظاہرے کرنیوالے درجنوں کشمیری گرفتار،بھارتی فوج نے سرچ آپریشن

کے دوران گھرگھرتلاشی لی اور شہریوں کے شناختی کارڈ چیک کئے.پولیس اور مظاہرین کے

درمیان جھڑپیں ،پولیس افسر سمیت درجنوں افراد زخمی ،فورسز کی شدیدشیلنگ ،شہید

کمانڈرنائیکوکا آبائی گائوں بیگی پورہ بھی سیل ،داخلی راستوں پرکانٹے دار تاریں ،حریت کانفرنس

نے شہرویوں سے اپیل کی ہے کہ شہری آج عشا ءکی نماز کے بعد اپنے چھتوں پر اذان دیں اور

بھارتی قبضے اور کورونا سے نجات کے لیے دعا کریں، بھارتی فوج نے جنوبی کشمیر کے کئی

دیہات کو سیل کر دیا ہے ۔ اضافی فوجی نفری تعینات کردی ہے ۔ محاصرے اور سرچ سے لوگوں

کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔فوجیوں نے ضلع کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا۔

آپریشن کے دوران ، گھر گھر تلاشی لی گئی اور لوگوں کے شناختی کارڈ چیک کیے گئے۔

فوجی آپریشن کے خلاف لوگوں کو مظاہرے کرنے سے روکنے کے لئے ملحقہ علاقوں میں بھی

بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی بھاری تعیناتی کی گئی تھی ۔ 

ادھر کمانڈر ریاض نائیکو کی شہادت پر احتجاج کرنے والے درجنوں افراد گرفتار کر لیے گئے ہیں،

کئی مقامات پر مظاہرین اور فورسز میں جھڑپیں ہوئی ہیں، ایک پولیس افسر سمیت درجنوں افراد

زخمی ہوگئے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close