پی ٹی آئی کے بانی رکن محمد نجیب ہارون نے قومی اسمبلی کی نشت سے استعفیٰ دے دیا

Najeeb haroon resign

اسلام آباد (آج تک ) محمد نجیب ہارون کراچی کے حلقہ 256 سے ممبر قومی اسمبلی ہیں جہنوں نے

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا استعفیٰ شیئر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نے ’بوجھل

دل کےساتھ قومی اسمبلی سے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھجوادیا‘۔

استعفیٰ کی وجوہات میں انہوں نے بتایا کہ وہ 20 ماہ کی مدت کے دوران اپنے حلقے یا شہر کراچی کے

لیےکچھ نہ کرسکے اس لیے وہ اس پوزیشن کے حقدار نہیں

استعفے میں نجیب ہارون نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھانے

کے20 ماہ اور پاکستان تحریک انصاف جو ہم نے مل کر بنائی تھی اس کے 24 سال بعد مجھے احساس

ہوا کہمیں آپ کا اعتماد/بھروسہ حاصل کرنے میں ناکام رہا انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے میں

اپنے حلقے یا اپنے آبائی شہر کی بہتری کے لیے کچھ نہ کرسکا۔

استعفیٰ

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میں حکومت کو ایک سال مکمل ہونے کے بعد 8 ماہ سے اس فیصلے

پر غور کررہا تھا۔

نجیب ہارون کا کہنا تھا کہ میں نے قومی خزانے سے ایک روپیہ نہیں لیا لیکن میرا ضمیر یہ کہتا ہے کہ

میں اس پوزیشن پر رہنے کا حق دار نہیں

ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی کے بانی رکن اور قومی اسمبلی تک پہنچنے والے فاؤنڈنگ سینٹرل ایگزیکٹو

کمیٹی کے واحد رکن کی حیثیت سے میں آپ پر زور دیتا ہوں کہ میں جب تک زندہ رہوں پارٹی رکنیت

میرے پاس رہے۔

خیال رہے کہ نجیب ہارون 2018 کے عام انتخابات میں کراچی وسطی کے حلقہ این اے-256 سے متحدہ

قومی مومنٹ کے عامر وحیدالدین قریشی کے مقابلے 89 ہزار 850 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔

یہ پہلی مرتبہ تھا کہ انتخابات میں پی ٹی آئی کو شہر کراچی میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل

ہوئی اور وہ قومی اسمبلی کی 14 نشستیں جیت گئی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close