آفیسران عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں: چوہدری عزیز

مظفر آباد (آج تک) آفیسران عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں: چوہدری عزیز۔

آزاد کشمیر کے وزیر تعمیرات عامہ شاہرات چوہدری محمد عزیز نے کہا ہے کہ ایکسین صاحبان و دیگر متعلقہ آفیسران و اہلکاران بارش کے دوران ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ، بند سڑکات کو کھولنے اور دیگر مسائل حل کرنے، عوام کو ریلیف دینے کے لیے جس قدر بھی ممکن ہو سکے اقدامات اٹھائیں۔

ضلع کوٹلی کے اندر جاری ترقیاتی کاموں کو معیار کے مطابق اور مقررہ مدت کے اندر پایہ تکمیل تک پہنچائیں، ترقیاتی منصوبہ جات میں کسی بھی قسم کی سستی، غیر معیاری کام کو برداشت نہیں کیا جائے گا، آفیسران و دیگر متعلقین فیلڈ میں جا کر کام کا معیار چیک کریں، کوالٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا، نامکمل سڑکات،حفاظتی شولڈرز سمیت دیگر مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

حکومت آزاد کشمیر عوام کو سہولیات پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔ ضلع بھر کی تمام میجر و لنک سڑکات کی تعمیر کا کام جلد مکمل کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کوٹلی کے ایک روزہ دورہ کے دوران مختلف جگہوں پر ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ و دیگر نقصانات کا جائزہ لینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وزیر تعمیرات عامہ شاہرات چوہدری عبدالعزیز کو ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر اعظم، ایکسین شاہرات اشتیاق مغل نے بارش کے دوران ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ و دیگر نقصانات بارے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

اس سے قبل وزیر تعمیرات عامہ شاہرات چوہدری عزیز نے حلقہ راج کا دورہ کیا۔ راجہ محل کے دورہ کے دوران کو ڈائریکٹرجنرل وزیر اعظم سیکرٹریٹ ملک ذوالفقار، صدر حلقہ راج محل ملک الیاس، لیگی رہنما چوہدری وحید گجر و پارٹی کارکنان و عوام علاقہ نے وزیر تعمیرات عامہ شاہرات چوہدری عزیز کا شاندار استقبال کیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close