اوگرا نے 3 مزید مارکیٹنگ کمپنیوں کو ڈیڑھ کروڑ جرمانہ عائد کر دیا

اسلام آباد (آج تک) اوگرا نے 3 مزید مارکیٹنگ کمپنیوں کو ڈیڑھ کروڑ جرمانہ عائد کر دیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول بحران کے ذمہ دار قرار دیتے ہوئے 3 مزید نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو مجموعی طور پر ڈیڑھ کروڑ روپے جرمانہ کر دیا ہے۔

ترجمان اوگرا کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پیٹرول شارٹیج اور بحران پر 3 نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو 50 لاکھ روپے فی کس جرمانہ کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ان تینوں کمپنیوں کو شوکاز نوٹس جاری کر رکھے تھے۔

واضح رہے کہ اوگرا نے 11 جون کو پیٹرول شارٹیج پر 6 نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو مجموعی طور پر 4 کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
ہمارے ساتھ رابطہ کریں
Close
Close